ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس  کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں مہنگائی کا راج بدستور جاری ، مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 28.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، افراط زر سے تنگ عوام کی چیخیں نکل گئیں۔

ملک میں مہنگائی کم نہ ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایف بی آر جولائی کا مقررہ کردہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

شہباز حکومت کی ظلم کی انتہا، پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس  کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک سال میں آٹا 102.43 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چائے 97.26 فیصد، چاول 68.87 فیصد اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں آلو 60.66 فیصد، مرغی 58.13 فیصد اور چینی 56.45 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق گوشت، دالیں، تازہ دودھ، تازہ سبزیاں، کوکنگ آئل اور بیسن مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ بجلی 39.88 فیصد اور ٹرانسپورٹ سروس کی قیمتوں میں 4.01 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر