بجلی کے بل پر بلبلاتے عوام کے لیے ایک اور عذاب، حکومت دسمبر تک مزید 11 روپے بجلی مہنگی کرے گی
آئی ایم ایف کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ ستمبر تک سہہ ماہی بنیادوں پر بجلی 1 روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔ یوں ستمبر تک سہہ ماہی بنیاد پر بجلی مہنگی کرنے سے 39 ارب موصول ہوں گے۔ اکتوبر سے دسمبر تک سہ ماہی بنیاد پر4 روپے 37 فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے گی۔ دسمبر تک بجلی مہنگی کرنے سے 122 ارب روپے موصول ہوں گے، وفاقی حکومت سالانہ بنیادوں پر5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرے گی اور اس طرح 560 ارب موصول ہوں گے۔ ۔ رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2700 ارب سے کم کرکے 2130 ارب تک لانا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کے اس پلان نے عوام میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ عوام پہلے ہی 40 سے 60 روپے کا بجلی کا یونٹ برداشت کرتے ہوئے چیخ رہے ہیں۔