بٹ کوائن کی قیمت گرنے سے ایلون مسک کو 15 ارب ڈالرز کا نقصان
ایمیزون کے مالک جیف بیزوس 186.3 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں
بٹ کوائن کے شیئرز کی قیمت گرنے سے ایلون مسک کو ایک دن میں 15 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔
ایک دن میں 15 ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد ایلون مسک 183.4 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر آ گئے جبکہ جیف بیزوس پھر سے 186.3 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے ادارے ٹیسلا کےمالک ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ اور اس جیسے دوسرے سکوں کی قیمت انہیں بہت زیادہ لگتی ہے۔ ان کے یہ الفاظ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ ٹیسلا نے دو ہفتے قبل بٹ کوائن میں ایک بڑی سرمایہ کاری کی تھی۔
Congratulations & thank you to @elonmusk & @Tesla on adding #Bitcoin to their balance sheet. The entire world will benefit from this leadership.https://t.co/FVTepBqAI2
— Michael Saylor (@michael_saylor) February 8, 2021
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس، برنارڈ آرنالٹ، مارک زکربرگ، ژونگ شانشن ، کولن ہوانگ ، مکیش امبانی ، پونی ما کے اثاثوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ٹیسلا انکارپوریشن کے حصص میں 8.6 فیصد کمی کے بعد ایلون مسک اب دنیا کے سب سے امیر شخص نہیں رہے۔ حصص کے کاروبار میں نقصان کے بعد ان کے اثاثوں میں 15.2 بلین ڈالر کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل پائے گا؟
گزشتہ سالوں میں کرپٹوکرنسی کے حصص میں 400 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ رواں ہفتے پیر کے روز اور پھر منگل کے روز بھی کرپٹو کرنسی اپنی قدر کھوتے ہوئے 50 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے آ گئی تھی۔
غیرملکی زرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی صبح کے اوقات میں ٹیسلا کے حصے میں 5.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس سے اس کے حصص کی قدر 677.50 ڈالرزپر آگئی تھی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ایلون مسک 183.4 بلین ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ماہ جنوری میں 210 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔
اخبار کا کہنا ہے ایمیزون ڈاٹ کام کے مالک جیف بیزوس 3.7 بلین ڈالر کی کمی بعد بھی 186.3 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس وقت دنیا کے امیر شخص ہیں۔