موٹاپے کا شکار ٹک ٹاکر نے پلس سائز ملبوسات کا برانڈ متعارف کرادیا
چبی گولز کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے تمام کپڑے صرف پلس سائز میں دستیاب ہیں۔

موٹاپے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی الینا فاطمہ نے ملبوسات کا برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ برانڈ کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے تمام کپڑے صرف پلس سائز میں دستیاب ہیں۔
ہمارے معاشرے میں کسی کے موٹاپے کا مذاق اڑانا، طنز کرنا یا طعنے دینا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ایک سوشل میڈیا اسٹار نے اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی الینا فاطمہ نے ملبوسات کا برانڈ ‘چبی گولز’ متعارف کرادیا ہے۔ اس برانڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ملنے والے تمام ملبوسات صرف پلس سائز میں دستیاب ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا پر ’طاہر شاہ ٹو‘ کی انٹری؟
الینا کو ان کے موٹاپے کے باعث مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ٹک ٹاک ویڈیوز کے تبصروں میں الینا کو کبھی مویشی منڈی کہا جاتا تھا تو کبھی ان کا موازنہ مختلف جانوروں سے کیا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ لوگ الینا کے والد اور دیگر خاندان والوں کو کالز اور میسجز کے ذریعے ہراساں کرتے تھے۔
تمام باتوں کے باجود الینا نے کسی کو ان کا راستہ نہیں روکنے دیا اور سفر جاری رکھا۔ آخرکار الینا کا صبر اور محنت رنگ لے آئی اور وہ اپنا کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
الینا فاطمہ ان تمام لڑکیوں کے لیے مثال ہیں جو اپنے موٹاپے کے باعث معاشرے میں ناپسند کیے جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دنیا میں مختلف برانڈز ہیں جو پلس سائز کے ملبوسات فروخت کرتے ہیں۔ پاکستانی برانڈ کھاڈی نے بھی پچھلے دنوں پلس سائز کلیکشن متعارف کرایا تھا۔