پاکستان میں کوکا کولا کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ، رپورٹ

کرونا کی وباء کے دوران فروخت میں بہتری آنے کے بعد کوکا کولا نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے۔

پاکستان میں گذشتہ برس کے دوران کوکا کولا کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوکا کولا کمپنی گذشتہ 6 دہائیوں سے پاکستان میں کام کر رہی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں عالمی وبائی امراض کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں پاکستان سمیت دنیا کی آدھی آبادی متاثر ہوئی وہیں کوکا کولا کی پاکستان میں فروخت میں اضافہ ہورہا تھا۔

بلوم برگ کے صحافی فصیح منگی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ‘پاکستان، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء میں کوکا کولا کی فروخت کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔’ پاکستان میں اس کی فروخت نے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کے دوران پاکستان میں کوکا کولا کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء میں بالترتیب 5 فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کوکا کولا نے اپنا پہلا پلانٹ 1953 میں لگایا تھا تاہم اب ادارے کو پاکستان میں کام کرتے ہوئے 6 دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر ہوگا؟

ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں کوکا کولا مشروب کی فروخت 80 فیصد جبکہ پیپسی کی 20 فیصد ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں پیپسی نے 65 فیصد مارکیٹ پر قبضہ کررکھا ہے جبکہ کوکا کولا کا حصہ 35 فیصد ہے۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عوام نے وبائی مرض کے دوران دیگر مشروبات کی نسبت کوکا کولا کو ترجیح دی ہے۔

متعلقہ تحاریر