اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کا عمل آسان بنایا ہے، سلیمان مہدی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کے چییئرمین سلیمان مہدی کا کہنا ہے کہ ’نئے لسٹ ہونے والے اداروں کے لیے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کام آسان کر دیا ہے اور اب پی ایس ایکس اپنی سطح پر یہ طے کر سکتی ہے کہ کوئی بھی ادارہ لسٹ ہونے کا اہل ہے یا نہیں۔‘

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں سلیمان مہدی نے بتایا کہ چیئرمین کے حیثیت سے میرے دور کی سب سے اہم کامیابی پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چین کی شین ینگ اسٹاک ایکسچینج کا الحاق ہونا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

ہونڈوراس میں افریقی نسل کے اجداد کی 224 ویں سالگرہ

ایک سوال کے جواب میں سلیمان مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ریگولیٹری ادارہ ہونے کے ساتھ ایک لسٹڈ کمپنی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی واحد لسٹڈ ایکسچینج ہے۔

سلیمان مہدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین ہونے کے ناطے مجھے اسٹاک ایکسچینج بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی طے کرنا ہوتی ہے۔

چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کا کہنا تھا کہ بحیثیت چیئرمین ادارے کے 15 ڈائریکٹرز کو ساتھ لے کر چلنا ایک مشکل کام ہے۔

نیوز 360 سے بات چیت کرتے ہوئے چییئرمین اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے اپنی کامیابیوں سے متعلق مزید کیا کیا بتایا ہے؟ آپ بھی اس انٹرویو میں دیکھیے

متعلقہ تحاریر