شاہ بندر سے یومیہ 8 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے نئی دریافت ہونے والی گیس کے 63 فیصد حصص جبکہ ماری پیٹرولیم نے 32 فیصد حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں شاہ بندر کے مقام پر دریافت ہونے والی قدرتی گیس کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔ شاہ بندر بیناری ایکس 1 کنویں سے دریافت ہونے والی گیس کا یومیہ پیداواری تخمینہ 8 لاکھ مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔

ماری پیٹرولیم اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے مشترکہ طور پر ضلع سجاول میں شاہ بندر کے مقام پر قدرتی گیس کی پیداوار شروع کردی ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق شاہ بندر بلاک کے بیناری ایکس 1 کنویں سے دریافت کی گئی قدرتی گیس کی پیداوار 3 مئی 2021 کو شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہنڈائی نے امریکا اور کینیڈا سے 4 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

بیناری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے مطابق بیناری ایکس 1 پہلا کنواں ہے جہاں سے گیس دریافت ہوئی ہے۔ شاہ بندر مشترکہ منصوبے سے حاصل ہونے والی گیس سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نیٹ ورک میں شامل کی جائے گی۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے نئی دریافت ہونے والی گیس کے 63 فیصد حصص جبکہ ماری پیٹرولیم نے 32 فیصد حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اسی طرح سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) نے ڈھائی ڈھائی فیصد حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہاں سے گیس کی پیداوار شروع ہونے کے بعد ملک میں گیس کی قلت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ تحاریر