ایمزون کی 40 پاکستانیوں کو پلیٹ فارم پر فروخت کی اجازت
پاکستان میں ایمزون کے آنے سے ملک کی ای کامرس کی صنعت ترقی کرے گی اور پاکستانی تاجر دنیا بھر میں اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے

ایمزون نے پاکستان کے 40 ایکپوٹرز کو ان کی مصنوعات اپنے پلیٹ فارم پر بیچنے کی اجازت دی ہے۔
وزیر کے خصوصی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایمزون کے آنے سے ملک کی ای کامرس کی صنعت ترقی کرے گی اور پاکستانی تاجر دنیا بھر میں اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کئی ملاقاتوں اور اجلاسوں کے بعد بلاآخر ایمزون نے پاکستانیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں اور اب تک 40 تاجروں کو کام کرنے کی اجازت مل چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی پی پیز کے واجبات کا 40 فیصد حصہ ادا کرنے کی منظوری
مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ ایمزون کے پاکستان آنے سے پاکستانی مصنوعات بنانے والوں کی سوچ اور کاروبار دونوں وسیع ہوگا اور انہیں برآمدات کے مواقع میسر آئیں گے۔
ان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایمزون کے ساتھ مل کر بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے کا نظام مرتب کر لیا ہے اور 15 دن کے اندر رقم فروخت کرنے والے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جایا کرے گی۔
ایمزون فروخت کرنے والوں کی ریٹنگ مرتب کرے گا اور مشکوک مصنوع فروخت کرنے والے کا اکاؤنٹ خود بخود بند ہو جائے گا۔