پاکستان میں ایم جی موٹرز کے پہلے پلانٹ کی تعمیر جاری

پاکستان میں ایم جی موٹرز کے پلانٹ کی تعمیر جاری ہے اور جلد ہی ملک میں ایم جی موٹرز کی پیداوار شروع ہوگی۔

برطانوی آٹوموٹو برانڈ مورس گیراج (ایم جی) موٹرز نے پاکستان میں چین کی مدد سے پہلے پلانٹ کی تعمیر شروع کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ایم جی موٹرز کے پلانٹ کی تعمیر جاری ہے اور جلد ہی ملک میں ایم جی موٹرز گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا جاوید آفریدی ٹیسلا کو پاکستان لا رہے ہیں؟

جاوید آفریدی کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم جی موٹرز نے بکنگ پر پہلے 5 ماہ میں ترسیل کا وقت دیا تھا لیکن اب مزید 2 ماہ کا وقت مانگا جارہا ہے۔ کمپنی اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر پا رہی ہے جس سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس سے قبل جاوید آفریدی نے ایم جی گلوسٹر کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر