ترسیلات زر مہینے کی بلند ترین سطح پر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موجودہ ترسیلات گذشتہ سال کے اسی ماہ میں آنے والی رقم سے 56 فیصد زیادہ ہے۔

بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر رواں برس اپریل میں بڑھ کر بلند ترین ماہانہ سطح یعنی 2.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موجودہ ترسیلات زر گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں آنے والی رقوم سے 56 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 24.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لگاتار 10ویں مہینے ترسیلات زر 2 ارب ڈالرز سے زیادہ

رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران سعودی عرب سے سب سے زیادہ رقم 6.4 ارب ڈالرز موصول ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 5.1 ارب ڈالرز، برطانیہ سے 3.3 ارب ڈالرز اور امریکاہ سے 2.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

ترسیلات زر میں اضافے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر