گردشی قرضوں میں 189 ارب روپے کی کمی

اسد عمر کے مطابق فیصلہ سازوں اور طاقتور اشرافیہ میں گٹھ جوڑ ختم ہونے سے گردشی قرضے میں 189 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2020-2021 میں گردشی قرضوں میں 189 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

منگل کے روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی ڈویژن کے حکام نے روراں مالی سال 2020-2021 کی گردشی قرضوں کی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حکام گلشن اقبال میں گیس لیکج سے دھماکے کے منتظر ہیں؟

وفاقی وزیر اسد عمر نے توانائی ڈویژن کی رپورٹ پر ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں یہ بہتری اور گردشی قرضوں میں کمی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ فیصلہ سازوں اور طاقتور اشرافیہ میں گٹھ جوڑ ختم کرنے سے شعبہ توانائی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں 189 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسد عمر نے لکھا کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب روپے رہا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 449 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ ہونے کی توقع ہے جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری سال سے کم ہے۔

 

انہوں نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ادائیگیوں کے باوجود گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں گردشی قرضوں میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی گراں قدر معاشی پالیسیز کے سبب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ورثے میں ملنے والی معاشی ناہمواریوں کو ختم کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر