پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار 126 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار 126 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پیر سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ تاہم آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی معمولی مندی دیکھی گئی۔ آج 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 286 جبکہ کم ترین سطح 47 ہزار 960 رہی۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 48 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز حصص مارکیٹ 4 سال کے بعد 48 ہزار کی سطح عبور کرگئی تھی۔ اس سے قبل 13 جون 2017 کو 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح پر تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی کی بڑھتی شرح نے وزیراعظم کی نیند اڑا دی

پیر کے دن ایک روز کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 136 ارب روپے کا اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں نے بورڈ میں اسٹاک کو بدستور جاری رکھا جس سے 100 انڈیکس میں 853 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی جس نے جمعے کے روز پالیسی کی شرح 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر