برآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان میں گذشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سرمایہ کاری و تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پچھلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

پاکستان کے معاشی شعبے نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ جولائی 2020 سے مئی 2021 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس بہترین کارکردگی کا سہرا برآمد کنندگان کے سرجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت منصوبہ بندی نے عوامی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں

مئی میں برآمدات میں 25 فیصد کمی آئی جس کی ایک بڑی وجہ عیدالفطر کی طویل چھٹیاں قرار دی جارہی ہیں۔ برآمدات کے حوالے سے اگر پچھلے سال سے مقابلہ کیا جائے تو اس میں 18 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق ملک میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب سمیت متعدد عوامل نے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔

پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کُل فروخت میں سے پیٹرول 13 فیصد تک اضافے کے بعد 7.460 ملین میٹرک ٹن، ڈیزل 19 فیصد اضافے سے 6.924 ملین میٹرک ٹن اور فرنس آئل 46 فیصد اضافے کے ساتھ 2.649 ملین میٹرک ٹن تھا۔

متعلقہ تحاریر