کیا پاکستان میں فوڈ ڈیلیوری اب ڈرون کے ذریعے ہوگی؟
ڈرون فوڈ ڈیلیوری کی سروس فی الحال صرف کراچی اور لاہور کے شہریوں کے لیے موجود ہے۔
پاکستان میں کریم ٹرانسپورٹ کمپنی نے فوڈ ڈیلیوری کے لیے ’ڈرون‘ کے استعمال کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور ٹرانسپورٹ کمپنی کریم نے اعلان کیا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں ڈرون سروس متعارف کروائی جارہی ہے۔
For the first time in Pakistan…#StayTuned pic.twitter.com/f1kQTbV8G2
— Careem Pakistan (@CareemPAK) June 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
مولٹی فوم اور ڈائمنڈ سپریم فوم کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز
کمپنی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ سروس فی الحال صرف کرچی اور لاہور کے شہریوں کے لیے موجود ہے۔
A few lucky foodies getting their #KhanaHungamaDeals delivered on a drone, for the first time ever! 😃
There’s still some time left so keep ordering our amazing Khana Hungama Deals today & we might surprise you as well. 😉
*Valid in Karachi & Lahore
*Other T&Cs apply pic.twitter.com/v3MLmS0rwU— Careem Pakistan (@CareemPAK) June 10, 2021
کریم کی جانب سے ڈرون سروس کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔
Bijli ki taaro men phans jaye ga
— jon doe (@nutellanaan) June 9, 2021
Mujhy sajan ka ghar jana hai.can you pick and drop me?
— Yaar (@Hi_Awaiz) June 10, 2021
Inka kheal rakhna hoga, werna khana jal jaega pic.twitter.com/UaUSuhe0PE
— Haris Mazhar (@HarisMazharRPh) June 10, 2021
نہ کرو یار۔ فوڈ پانڈہ نے اپنا جہاز بنا کہ ڈیلیوری شروع کر دی نہ مقابلے میں تو سارا دن آسمان سے بھی گھوں گھوں کی آواز آتی رہے گی۔
— Tahir Nayyer (@tahirnayyer) June 10, 2021
لوگوں نے چھتوں پہ چڑھ کہ چھتر مارنے ہیں ڈرونوں کو 😂
— Khurram (@Khrrm1) June 9, 2021
پاکستان میں کریم سروس کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔ کریم پاکستان میں ٹیکسی سروس کے طور پر سامنے آئی تھی تاہم بائیک سروس اور فوڈ ڈیلیوری کے بعد اب ڈرون فوڈ ڈیلیوری بھی کریم سروس کا حصہ بننے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کریم کو 3.1 بلین ڈالرز میں خرید لیا تھا۔









