پاکستان افرادی قوت برآمد کرنے میں انڈیا اور بنگلہ دیش سے آگے
پاکستان نے 2020 میں کرونا کی وباء کے باوجود 2 لاکھ 24 ہزار 705 افراد کو روزگار کے لیے بیرون ممالک بھیجا تھا۔
عالمی وباء کرونا کے باوجود پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانی نے 2020 کے دوران 2 لاکھ 24 ہزار 705 افراد پر مشتمل افرادی قوت کو مختلف ممالک میں بھیج کر انڈیا اور بنگلہ دیش کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت سمندر پار پاکستانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’2020 میں بنگلہ دیش نے 2 لاکھ 17 ہزار 699 شہریوں کو، جبکہ انڈیا نے اسی عرصے کے دوران 94 ہزار 145 افراد کو روزگار کے لیے بیرون ممالک بھیجا تھا۔‘
Pakistan becomes a Manpower Export Leader in the region despite the pandemic.
Leaving behind India and Bangladesh in the export of manpower in 2020.@beoehq @MoIB_Official @sayedzbukhari @PTVNewsOfficial @appcsocialmedia pic.twitter.com/DfdIjaL1k7— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) June 14, 2021
ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کرونا کی وباء کے دوران افرادی قوت برآمد کرنے والا خطے کا لیڈر بن گیا ہے جس نے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟
پاکستان کے ایک اقتصادی سروے کے مطابق دنیا کے تقریباً 50 سے زیادہ ممالک میں 1 کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔ روزگار کے لیے پاکستانیوں کی اکثریت ’خلیجی تعاون کونسل‘ کی معاونت سے خلیجی ممالک میں موجود ہیں۔ یہ تعداد 96 فیصد ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سب سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں۔
سروے کے مطابق 2020 میں کرونا کی وجہ سے روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس فہرست میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔
دنیا بھر میں روزگار کے لیے موجود پاکستانیوں کی افرادی قوت کی 60 فیصد تعداد سعودی عرب میں، جبکہ 24 فیصد تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔
معاشی سروے میں کہا گیا تھا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے شہریوں کو روزگارکے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنے میں تیزی لا رہی ہے۔
دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان آن لائن تکنیکی مین پاور دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
We are glad to share that, as a testament to abilities of our youth, the International Labour Organization has ranked Pakistan as the 3rd largest contributor of technical manpower for online services globally. 1/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) March 1, 2021
انہوں نے کہا کہ ’تکنیکی افرادی قوت کی اکثریت آئی ٹی شعبے سے منسلک ہے۔ پاکستان سب سے زیادہ تکنیکی خدمات امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کو دیتا ہے۔‘