روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 156.74 کی سطح پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 156.74 کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر آج 22 پیسے کی کمی کے بعد 156.74 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ڈالر 156.96 کی سطح پر تھا۔

پچھلے 10 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی تھی تاہم آج روپے کی قدر میں 0.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کا بجٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام؟

ماہرین کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معیشت کے بیشتر شعبے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔ اس وجہ سے صنعتی خام مال کی درآمدی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھلوانے کے حجم میں اضافے سے ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب بڑھ گئی ہے جو کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر