چین دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم مارکیٹ

2025 میں چین کی آئس کریم صنعت 223 ارب یوآن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ چین دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم مارکیٹ ہے؟ عالمی سطح پر تیار ہونے والی آئس کریم کا ایک تہائی حصہ چینی شہری کھا جاتے ہیں جبکہ اس سال اس کی 20 فیصد نمو بھی ہوئی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم مارکیٹ چین میں آئس کریم کی پیداوار کا حجم 30 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ چین میں 2019 کے دوران فروخت ہونے والی آئس کریم کی کُل مالیت 40 ارب 80 کروڑ یوآن رہی ہے۔ جبکہ 2025 میں چین کی آئس کریم صنعت 223 ارب یوآن تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟

چین میں کرونا وائرس کے ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران اندرون ملک آئس کریم کی فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوا پھر یہی اضافہ 38 فیصد کو پہنچ گیا۔ چین کے قومی سیاحتی مقامات پر بھی اس موسم گرما میں آئس کریم انتہائی مقبول ہے۔ دی گریٹ وال، پیلس میوزیم، لوٹس لیک، ہوانگ شان، ویسٹ لیک اور سیان سٹی وال سمیت تمام اہم مقامات اس رجحان میں شامل ہوئے ہیں۔

50 سے زیادہ مقامی اور عالمی برانڈز میں سے چین کا سب سے مشہور آئس کریم برانڈ ہیگن ڈز ہے۔ اب چین میں لگژری آئس کریم برانڈز بھی موجود ہیں۔ ژونگ ژو گاؤ کی ہرمیس آئس کریم بھی ان میں سے ایک ہے جو 10.30 امریکی ڈالرز یعنی 66 یوآن میں دستیاب ہے۔ جبکہ دیگر برانڈز کی آئس کریم 15 سے 20 یوآن میں ملتی ہیں۔

تاہم آئس کریم کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے ژونگ ژو گاؤ ان دنوں عوام کی تنقید کی زد میں ہے۔

متعلقہ تحاریر