ایزی پیسہ کے ذریعے 3 کروڑ 20 لاکھ بلوں کی ادائیگی

2021 کے ابتدائی 5 ماہ میں ایزی پیسہ کے ذریعے 56 ارب روپے کے بلوں کی ادائیگی کی گئی۔

صارفین نے 2021 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ایزی پیسہ کے ذریعے 56 ارب روپے کے 3 کروڑ 20 لاکھ بلوں کی ادائیگی کی ہے۔

منگل کے روز ایک پیغام میں ایزی پیسہ اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او مدثر عاقل نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے سے بلوں کی ادائیگی ایک مشکل کام تھا۔ ہمارے بل کی ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے صارفین باآسانی سے اور محفوظ انداز میں بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایزی پیسہ نے ‘ایمرجنگ پیمنٹ ایوارڈ 2020 جیت لیا

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ادائیگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 70 ہزار رجسٹرڈ اینجٹس پر مشتمل ایزی پیسہ کا ایجنٹ نیٹ ورک صارفین کی آسانی کے لیے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ایزی پیسہ کے ذریعے اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتی محکموں کو باآسانی ادائیگیاں کی جا سکتی ہیں۔

گزشتہ دنوں ایزی پیسہ نے کے الیکٹرک کے ساتھ بھی اشتراک کیا ہے۔ اس اشترک کے تحت کے الیکٹرک کے بل کی ادائیگی پر ایزی پیسہ کے نئے صارفین کو 5 فیصد کیش بیک (100 روپے تک رقم واپسی) کی سہولت پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایزی پیسہ موبائل ایپ کو گلوبل فنانس میگزین کی جانب سے ادائیگیوں کے شعبے میں ’دی انوویٹرز 2020‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر