سام سنگ فونز اب پاکستان میں بنیں گے
کورین کمپنی اور لکی گروپ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

کورین ٹیک کمپنی سام سنگ اور لکی گروپ کے درمیان پاکستان میں موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار شروع کردے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے مارچ سے جون تک 21 موبائل فونز کمپنیز کو گرین سگنل دیا تھا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سبز واری کی زیرصدارت ہوا۔ صنعت و پیداوار کے انجینیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ یونٹ کی منظوری دیتے ہوئے سام سنگ سمیت 21 موبائل کمپنیز کو مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سام سنگ کا پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا عندیہ
لکی گروپ کے سی ای او محمد علی ٹبہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
Allhamdulillah another great news for Pakistan, Samsung has agreed to partner with Lucky Group to manufacture mobile phones in Pakistan.
— MAT (@MAliTabba) July 16, 2021
سام سنگ اور لکی گروپ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کےلیے باہم اشتراک پر سام سنگ اور لکی گروپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس نوعیت کی مثبت پیشرفتیں DIRBS سسٹم کی کامیابی کی علامتیں ہیں جس سے موبائل فونز کی اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگا اور گزشتہ برس تیار کی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کا نفاذ ممکن ہوسکےگا۔”
I congratulate Lucky Group and Samsung on entering into a JV to manufacture smart phones in Pakistan.
These positive developments are evidence of the success of DIRBS system that eliminated smuggling of phones. And then followed up by Mobile Manufacturing policy last year. https://t.co/UCEsF0dKVq— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 16, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "الحمدللہ، پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر، سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان میں موبائل کی تیاری کے لیے معاہدہ کیا ہے، حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے، انشااللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔”
الحمداللہ
پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر
سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں اپنے فون تیار کرنے کے لئے مقامی شراکت دار کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔
حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے
انشاء اللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 ء تک پیداوار کا آغاز کر دے گا pic.twitter.com/0R8xYbhy5l— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 16, 2021
سویڈن کی کمپنی ٹونڈرا فاؤنڈر نے لکی گروپ اور سام سنگ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے۔
With a mobile subscriber base of apx 185m people, #Pakistan imported around 35 million mobile phones in 2020 (up from 28m in 2019, and 17m in 2018). Following Xiaomi, @Samsung now is starting local production. More manufacturers will follow. #EmergingMarkets #FrontierMarkets https://t.co/gGvKCUvuiT
— Tundra Fonder (@TundraFonder) July 16, 2021
واضح رہے کہ نیوز 360 نے 8 جولائی 2021 کو خبر دی تھی کہ ٹیک کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا عندیہ دیا تھا۔
موبائل فونز اور پاکستانی صارفین
پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مالی سال 2020-21 کے دوران 1 ارب 86 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز امپورٹ کیے گئے تھے جبکہ مالی سال 2019-20 میں یہ درآمدات 1 ارب 13 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اقتصادی سروے 2020-21 کے مطابق جولائی 2012 سے فروری 2021 کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 3 ارب 9 کروڑ ڈالرز رہی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020-21 کے پہلے 8 ماہ کےدوران ٹیلی کام سیکٹر میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 18 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔









