پاکستان میں ایمزون ، تاجر کیا کریں اور کیا نہ کریں؟

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت نے ایمزون سے تجارت کے لیے آگاہی پیدا کرنے کے لیے آن لائن ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انٹرنیٹ کامرس (ای کامرس) کی وجہ سے ایمزون آن لائن تجارت کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے۔ ایسا کاروبار جو آپ کے سوتے ہوئے بھی چلتا رہے۔ خرید و فروخت جاری رہے۔ پاکستان میں تاجر حضرات ایمزون سے کیسے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور ایمزون میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے، سب کچھ نیوز 360 پر ملاحضہ فرمائیں۔

دنیا بھر میں آن لائن کاروبار کو بڑی تیزی سے فروغ مل رہا ہےاور خاص طور پر پاکستان میں اب ہر نوجوان آن لائن بزنس اور اس کے نت نئے تجارتی پلیٹ فارم کا انتخاب کررہا ہے اور اس میں دنیا کے سب سے بڑے تجارتی پلیٹ فارم ایمزون کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں انشورنس کرانے کا رجحان بڑھنے لگا

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت نے ایمزون سے تجارت کے لیے ایک آگاہی ویبنار کا انعقاد کیا، جس میں وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک، ٹیکس حکام، آن لائن ٹریڈنگ کے ماہرین اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔

ایمزون میں اکاؤنٹ اور برانڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟

ایمزون میں تجارت کرنے کے لیے پہلے یہاں اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانیوں نے ایمزون میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے پاکستان سے باہر موجود دوستوں سے اس کے اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ آئی ڈی بنوائی، لیکن یہ تجربہ ناکام ہوا، کیونکہ اب ایمزون پاکستان میں تاجر برادری کو رجسٹریشن کا موقع دے رہا ہے، اس لیے اگر پاکستان سے تجارت کرنا ہے تو پاکستان سے ہی رجسٹریشن بہتر ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ ایمزون میں اپنا برانڈ متعارف کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں اپنے برانڈ کی رجسٹریشن لازمی ہے ورنہ ایمزون آپ کے برانڈ کو رجسٹرڈ نہیں کرے گا اور آپ کو اس برانڈ کے کاپی رائٹس بھی نہیں مل سکیں گے۔

ایمزون اور  5000 ڈالرز کی برآمدات کی حد کیا ہے؟

ایمزون میں اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈرز 5000 ڈالرز کی فروخت کسی بھی کوئیرر کمپنی کے ذریعے یا شپنگ کمپنی کے ذریعے کرسکتا ہے، اس کے لیے اس کمپنی کو پاکستان میں کسٹم میں رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اس کی سامان کی رجسٹریشن اور کلیئرنس اسی شپنگ کمپنی یا کوریئر کمپنی کے ذریعے ہوسکتی ہے۔ ایمزون میں  5000 ڈالرز سے زائد کی فروخت کرنی ہے تو اس کے لیے مخصوص شناخت یا یونیک آئی ڈی کی ضرورت ہوگی اور ساتھ ہی پاکستان کسٹم کے وی بوک سسٹم میں رجسٹریشن بھی کرانا ہوگی۔

Facebook Comments Box