پاکستانی KEENU تجارتی حجم بڑھانے کی جستجو میں

ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی او او کا کہنا ہے کہ کمپنی بین الاقوامی فنانس مارکیٹ سے 5 ملین ڈالرز اکٹھے کرے گی۔

ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ جو ” KEENU ” کے نام سے معروف کمپنی ہے نے بین الاقوامی فنانس کارپوریشن سے پاکستان کے لیے 5 ملین ڈالرز اکٹھے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید اعجاز حسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کمپنی، جو پوائنٹ آف سیلز کی کریڈٹ کارڈ مشینیں مہیا کرتی ہے ، اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لئے اس رقم کا استعمال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ایمزون ، تاجر کیا کریں اور کیا نہ کریں؟

ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ کے مشیر کے مطابق کمپنی صارفین اور کاروباری طبقے کے لیے نیا منصوبہ تیار کررہی ہے جس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔

 

چیف ایگزیکٹو کے مطابق کمپنی نے سال 2021 کے پہلے 6 ماہ میں 101 ملین ڈالرز حاصل کیے ہیں جبکہ پاکستان اسٹارٹ اپ یعنی 2020 میں یہ آمدنی 65 ملین ڈالرز تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کمپنی میں سرمایہ انویسٹ کریں گے تو کمپنی مارکیٹ میں نئی چیزیں لانے کے قابل ہوں گے۔

ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے ساؤتھ ایشیاء کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ جس کی تقریباً 10 کروڑ بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

عالمی بینک کی فنانس ٹیم نے ایک ای میل کے ذریعے آئی ایف سی کو آگاہ کیا ہے کہ ہمارا سرمایہ کاری بورڈ آپ کی تجویز پر اگست میں غور کرےگا۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے ” KEENU ” کو چھوٹے کاروباری طبقے کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

نومیرو ایڈوائزر کے مطابق ” KEENU ”  پاکستان میں 10 ہزار پوائنٹس آف سیلز قائم کرے گا جوکہ کل مارکیٹ کا 30 فیصد ہوگا۔

متعلقہ تحاریر