ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت معیشت کی ترقی کی ضامن؟

آٹوموبائل کی بڑھتی ہوئی فروخت نے پیٹرول کی کھپت کو بھی بڑھادیا ہے۔

ٹویوٹا نے جولائی میں ہونے والی گاڑیوں کی فروخت کو ریکارڈ سیل قرار دیا جسے حکومت معیشت کی ترقی سمجھتی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شیئر کیا۔

پچھلے ماہ  ٹویوٹا نے 6 ہزار 775 یونٹ فروخت کیے جو 1993 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کمپنی کی ایک ماہ میں گاڑیوں کی سب سے زیادہ سیل ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ٹویوٹا کی ریکارڈ سیل کو معیشت کی ترقی سے جوڑا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جولائی میں گاڑیوں کے علاوہ ریکارڈ موٹر سائیکلز بھی فروخت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برآمدات اور ٹیکس محصولات میں اضافہ مگر ڈالر کی اونچی اڑان

دریں اثنا آٹوموبائل کی بڑھتی ہوئی فروخت نے پیٹرول کی کھپت کو بھی بڑھادیا ہے۔ جولائی میں تقریباً 0.81 ملین ٹن پیٹرول استعمال کیا گیا۔ یہ تعداد پچھلے سال جولائی سے 12.5 فیصد اور جون سے 4 فیصد زیادہ تھی۔

Facebook Comments Box