صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد

انوائس ٹیکس کی رسید سے قرعہ اندازی ہوسکے گی اور ٹیکس دہندگان کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

حکومت نے سیلز ٹیکس کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے لیے بڑے ریٹیلرز کے صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق انوائس ٹیکس کی رسید سے قرعہ اندازی ہوسکے گی اور ٹیکس دہندگان کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں تمام بڑے ریٹیلرز اور برانڈز اپنے صارفین سے شاپنگ کی مد میں ایک روپیہ اضافی ٹیکس وصول کرینگے۔ ایک روپیہ ٹیکس سے سیلز ٹیکس کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز اپنے صارفین سے پی او ایس سروس فیس کے نام پر اضافی ٹیکس وصول کریں گے، پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز کی تمام معلومات ایف بی آر کے سسٹم میں اپڈیٹ ہوگی۔ صارفین کو دی گئی رسید کی کاپی اور ٹیکس ماہانہ کی بنیاد پر ایف بی آر میں جمع ہوگا۔

ٹیکس نوٹیفکیشن

یہ بھی پڑھیے

برآمدات اور ٹیکس محصولات میں اضافہ مگر ڈالر کی اونچی اڑان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر میں ہیڈ آف اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ایف بی آر تمام بڑے ریٹیلرز سے سیلز ٹیکس انوائس پر ٹیکس جمع کرے گا۔ اس کے ذریعے سیلز ٹیکس کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا اور پھر ٹیکس دہندگان کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے جائیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک ایسی حکمت عملی بنارہی ہے جس کے تحت سیلز ٹیکس جمع کرانے والوں کو ماہانہ ایک ارب اور سالانہ 12 ارب روپے کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر