غیر ملکی سرمایہ کاری سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک میں آج کاروباری ہفتے کی شروعات مثبت طریقے سے ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور مقامی اسکیموں کی وجہ سے معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاروں کی دلچپسی میں اضافے کے باعث ملکی معیشت پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں واضح کمی ہوئی تھی لیکن اس ہفتے کی شروعات میں اسٹاک  مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 46 ہزار 871 رہی۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 2.75 ارب ڈالر کی رقم جاری کرنے سے بھی معیشت میں بہتری آئی ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہورہی ہے۔

یہ  بھی  پڑھیے

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے سرمایہ کار حکومت کی جانب سے 14 کلیدی شعبوں کے لیے اعلان کردہ 3 سالہ اقتصادی روڈ میپ اور اپنا گھر سکیم پر بھی سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی معاشی پالیسیز کی بدولت ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر