زراعت و صنعت کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت

مالی سال 2021-22 میں کپاس، سیمنٹ اور تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کرونا وائرس پر کنٹرول کے بعد ملک میں زراعت  و صنعت کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت نظر آئی ہے۔ مالی سال 2021-22 میں کپاس، سیمنٹ اور تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ملک میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ یکم ستمبر تک 17 لاکھ سے زائد کپاس کی گانٹھیں مارکیٹ میں پہنچائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ سے 12 لاکھ اور پنجاب سے 5 لاکھ گانٹھیں مارکیٹ میں آئی ہیں۔ کپاس کی پیدوارا میں سندھ کا ضلع سانگھڑ پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں آئل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باوجود اس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال 2021-22 کے پہلے دو ماہ میں آئل کی کھپت 22 فیصد اضافے کے ساتھ 39 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی سیل میں اضافے کے ساتھ پیٹرول کی مانگ میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا اور اسکی فروخت 15 لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ڈیزل 18 فیصد اضافہ کے ساتھ 13 لاکھ میٹرک ٹن فروخت ہوا۔ اسی طرح فرنیس آئل میں سب سے زیادہ 59 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیر ملکی سرمایہ کاری سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے سیمنٹ فیکٹریز پر بھی اچھے اثرات ہوئے ہیں۔ اگست 2021 میں سمینٹ کی فروخت 43 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ آگست 2020 میں 35 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سیمنٹ کی کل ترسیل 82 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی سال کے آغاز میں ہی کپاس، سیمنٹ اور تیل کی پیداوار میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب ہم کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نکل رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر