پاکستانی نئی پرواز فلائی جناح کے نام سے ناخوش
شہری نئی پرواز کے نام فلائی جناح سے کچھ خوش دکھائی نہیں دیتے ہیں۔
اماراتی ایئرلائن ایئرعربیہ نے پاکستانی کاروباری ادارے لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر فلائی جناح نامی پرواز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ایئرلائن کے نام سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔
ایئرعربیہ کے آفشل ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا ہے کہ وہ لیکسن گروپ کے اشتراک سے نئی پرواز لانچ کرنے جارہے ہیں جس کا نام فلائی جناح ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس ائیر لائن کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک سستی ترین پروازیں چلائی جائیں گی۔ کراچی سے شروع کی جانے والی یہ پرواز پہلے ملک کے مختلف شہروں میں جائے گی جس کے بعد بین الاقوامی سطح پربھی روٹ نیٹ ورک بڑھایا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایئرعربیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ وہ فلائی جناح کے قیام کے لیے مقامی سرمایہ کاروں سے اشتراک کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
میں @airarabiagroup کاپاکستان میں خیرمقدم کرتاہوں اورایک نئی پاکستانی ایئرلائن ”فلائی جناح“کےقیام کیلئےانکےمقامی سرمایہ کاروں سے اشتراک کی کامیابی کیلئےدعاگوہوں۔میری حکومت پاکستان میں تیزی سےپھلتےپھولتےسفروسیاحت کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےفروغ کاعزم کئے ہوئےہےجومواقع سےبھرپورہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
کیا سرین ایئر واقعی بدترین ایئرلائن ہے؟
دوسری جانب شہری اس نئی پرواز کے نام فلائی جناح سے کچھ خوش دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام کو کاروباری استعمال میں لانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے حکومت سے ایئرلائن کا نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
Govt should not allow commercial use of the Qaid’s name.
— ProBonoPublico (@Pro_BonoPublico) September 3, 2021
Quaid should not be used for corporate identity.
— Maarkhor (@I_am_araf) September 3, 2021
Any airline or business is not worthy of the name Jinnah.
— Saqash (@Saqash1) September 3, 2021
ایک صارف عمر قریشی نے لکھا کہ اگر کوئی ایئر لائن کے نام کے خلاف درخواست دائر کرئے گا تو دیکھانا یہ ہوگا کہ عدالتیں کس طرح جواب دیں گی۔
Fly Jinnah for an airline’s name – seems to be in poor taste to run a commercial venture using the Quaid’s name – wonder if someone will file a petition against this and if that happens how the courts will respond
— omar r quraishi (@omar_quraishi) September 3, 2021
صحافی حسن زیدی کو بھی فلائی جناح کا نام سمجھ نہیں آیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا اب بہت سارے لوگ جناح پر بیٹھ کر جائیں گے؟
I’m not sure how I feel about the name. So many people clambering on to Jinnah. https://t.co/7dvs5Ulvsw
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) September 3, 2021