پیٹرولیم قیمتوں پر حکومت نے عوام سے ہاتھ کردیا

مٹی کا تیل 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کےبعد نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر کردی گئی

حکومت نے عوام پر پیٹرول کا بوجھ مزید بڑھادیا، اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ مہنگا کرنے کی تجویز دی حکومت نے  پیٹرول ایک کی بجائے 5 روپے مہنگا کردیا، مہنگائی کے ہاتھوں عوام پریشان مزید مسائل کا شکار ہوگئے۔

وفاقی حکومت نے  پیٹرول کی قیمت میں  5 روپے اضافہ اور ڈیزل 5 روپے 1 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا،  عوام کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی ہے، اسکول کھل رہے ہیں اور کام کے معمولات نارمل ہونے کی نوید بھی ملی تھی لیکن پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی خبر نے نئی مشکلات سے دور چار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی اور پیٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے سیاسی روابط  کے معاونِ خصوصی شہباز گل جو ہمیشہ حکومتی  پالیسیز کے ساتھ ساتھ حکومتی وزاراء اور عہدیداران کے متنازعہ بیانات کے دفاع کے حوالے سے اپنی شہرت رکھتے ہیں انھوں  نے 28 فروری کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو شیئر کرتےہوئے بتایا تھا کہ  اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی، وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے  کے باوجود وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات  میں اضافے کی اجازت نہیں دی لیکن گذشتہ روز اورگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  123 روپے 30 پیسے فی لٹر  جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل  کی نئی قیمت 120 روپے 04 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

حکومت پیٹرول مہنگائی

حکومت کے فیصلے کے مطابق  مٹی کا تیل  5 روپے  42 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا اور اس کی نئی قیمت  92 روپے  26 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔ حکومتی فیصلے سے ٹیوب ویل میں استعمال ہونے والا  لائٹ ڈیزل بھی  5 روپے  92 پیسے مہنگا کردیا گیا اور اس نئی قیمت  90 روپے  69 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

آئے روزکی بڑھتی مہنگائی اور کھانے پینے کی اشیا کے یکایک بڑھتے دام سے تنگ عوام حکومت کے اس فیصلے نالاں ہیں کہ حکومت نے اوگرا کی ایک روپے کی سمری کیوں نہیں مانی اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں مزید کیوں دھکیل دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کی حکومت نے تجویز کے برعکس ایک روپے کے بجائے  5 روپے اضافہ کردیا ۔

متعلقہ تحاریر