مالی سال کی پہلی سہ ماہی ، گاڑیوں کی فروخت میں81 فیصد اضافہ

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر  کے دوران  54ہزار 598 گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ سال 30 ہزار 110 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں

رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں آٹو سیکٹر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جہاں گاڑیوں کی فروخت 18 فیصد تک بڑھ گئی پاکستان میں مجموعی طورپر کاروں کی  فروخت گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے 69 ہزار 189 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال کی اسی مدت میں 81 ہزار 569 یونٹ رہی۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبرکے دوران  54ہزار 598 گاڑیاں فروخت ہوئیں ، گزشتہ سال کے اسی عرصے  میں 30 ہزار 110 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

مالی سال 2020-21 کے اختتام پر ریکارڈ منافع

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات

کار کے علاوہ پک اپس میں 32 فیصد،جیپ میں 137 فیصد، فرگوسن ٹریکٹرز میں 84 فیصد ، فیاٹ میں 12 فیصد اضافہ اور ہوا جبکہ دو یا تین پہیوں کی گاڑی میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور صرف بھاری گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

گذشتہ مالی سال 2020 کے ماہ جنوری میں 10 ہزار 95 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں ماہ جنوری 2021 میں کاروں کی 0فروخت 14 ہزار 543 یونٹ ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں ہنڈا کمپنی کی  سوک اینڈ سٹی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں بن کر سامنے آئیں  ان کی فروخت 59 فیصد سے بڑھ کر 14 ہزار 21 یونٹ رہی اور 1300 سی سی میں مجموعی طور پر 63 فیصد نمو دیکھی گئی جبکہ ٹویوٹا کرولا کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں 34 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اس کی فروخت  9 ہزار 952 یونٹس رہ گئی۔

متعلقہ تحاریر