پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ نہیں کیا جائےگااہم آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

گذشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے ابھی مزید کڑوے گھونٹ پینا ہوں گے، اور آج وزیر خزانہ نے کڑوے مشروب کو عوام کےسامنے رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ کردیا۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت  127 روپے 30 پیسےسے بڑھ کر  137 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات بھی 10روپے فی لیٹر مہنگی ہونےکا امکان

مالی سال کی پہلی سہ ماہی ، گاڑیوں کی فروخت میں81 فیصد اضافہ

گذشتہ دوروز قبل وفاقی حکومت نے گھر یلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم ازکم 35 فیصد تک  بڑھانے کا عندیہ دیا تھا ، اوگرا نے بھی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات

ایک جانب وفاقی حکومت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم ازکم 35 فیصد تک  بڑھانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اس دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی  جبکہ گذشتہ روز ہی  وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے بھی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے ابھی مزید کڑوے گھونٹ پینا ہوں گے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کے اضافے پر حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ نہیں کرے گی تاہم آج وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری اعلامیے کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 8روپے 84 پیسے اضافے کےبعد  134 روپے 48 پیسے ہوگئی جو اس سے قبل  99 روپے 51 پیسے مقرر تھی۔ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے مٹی کا تیل 110 روپے 26 پیسے میں فروخت ہورہا تھا۔

متعلقہ تحاریر