اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس47ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کر گیا

کے ایس ای30انڈیکس بھی 88.28 پوائنٹس کے اضافے سے 18343.15 پوائنٹس تک ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار، 100انڈیکس 138 پوائنٹس کے اضافے کےبعد  47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 88.28 پوائنٹس کے اضافے سے 18343.15 پوائنٹس تک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا آغازمثبت  انداز میں ہوا ، تیسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100انڈیکس3 سو   40 پوائنٹس کے اضافے سے47 ہزار 3سو 14 تک پہنچ گیا لیکن مارکیٹ کی یہ تیزی کاروباری ہفتے کے پہلےروز تک  نہیں پہنچ سکی  اور اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 46974.78 پوائنٹس سے بڑھ کر 47112.92 پوائنٹس پر آکر بند ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، مارکیٹ 130 پوائنٹس گر گئی

اسٹاک ایکسچینج تباہ، رئیل اسٹیٹ سب سے بڑی ملکی صنعت بن گئی

کے ایس ای30انڈیکس بھی 88.28 پوائنٹس کے اضافے سے 18343.15 پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 58.97پوائنٹس بڑھنے کے بعد 32096.21 پوائنٹس پر آگیا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں  سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے   شیئرز کا کاروبار مندی میں دیکھا گیا مجموعی طور پر مارکیٹ میں 361 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ، کاروباری حجم 12 کروڑ 38 لاکھ 36ہزار شیئرز کم ہو کر 30 کروڑ 62 لاکھ 44ہزار شیئرز پر آگیا ، 174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 14 ارب 86 کروڑ 93 لاکھ 16 ہزار 556 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب 63ارب88کروڑ85لاکھ70ہزار306روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 78 ارب 75 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 863 روپے ہو گیا ، کے ایس ای100انڈیکس میں 138.14پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس  46974.78پوائنٹس سے بڑھ کر47112.92پوائنٹس ہو گیا۔

واضح رہے کہ سرمایہ کاروں کو اسٹاک انڈیکس اور ہیج فنڈز فراہم کرنے والے ادارے  مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل(ایم ایس سی آئی)  نے مندی کے باعث  پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ریٹنگ میں تنزلی کردی تھی ، پی ایس ایکس کو ایمرجنگ مارکیٹ (ای ایم)کے درجے سے نکال کر فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم)میں شامل کردیا گیا۔

متعلقہ تحاریر