وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی
اس سے قبل 31اکتوبر کو وزیراعظم نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انکار کرکے 4 نومبرکو اضافہ کردیا تھا
وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل پر5 ،5روپے بڑھانےکی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے عوامی مفاد کی خاطر وزارت خزانہ کی جانب سے تجویز کردہ اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خاْن نے ہدایت کی ہے کہ سیلزٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ کابینہ کی کمیٹی کو بھیجا جائے۔
حکومت کی جانب سے پانچ نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 8 روپے 3 پیسے کے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں تھیں جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات بھی 10روپے فی لیٹر مہنگی ہونےکا امکان
میڈیا ہاؤسز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جھوٹی خبریں پھیلانے لگے
واضح رہے کہ اس سے قبل 31اکتوبر کو وزیراعظم نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضاے سے انکار کیا تھا تاہم 4 نومبر کو اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا کردیا ۔