ایچ بی ایل سے صارفین کے ہزاروں روپے غائب

بینک کا عملہ کسی بھی طرح سے سسٹم میں خرابی یا کسی سائبرحملے کے حوالے سے لاعلم نکلا

پاکستان کے سب سے مصروف بینک حبیب بینک جس کی ملک بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد سے زائد برانچیز ہیں اور دنیا بھر میں 23 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اس قدر معروف اور جدید سہولیات ٹیکنالوجی کےحامل اس بینک کے صارفین کو آج عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بینک اکاؤنٹس سے بغیر کسی اطلاع اور استعمال کے ہزاروں روپوں کی  کٹوتی کی گئی۔

متعدد صارفین نے حبیب بینک کی کسٹمرسروس پر رابطہ کرکے اپنے ساتھ ہونے والے معاملے کی تفصیلات بتائیں اور وضاحت چاہیں تو بینک کا عملہ کسی بھی طرح سے سسٹم میں خرابی یا کسی سائبرحملے کے حوالے سے لاعلم نکلا اور صارفین کو مطمئن نہیں کرسکا جس کے باعث صارفین میں تشویش اور غصہ دیکھنے کو ملا۔

ایک صارف  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم  کی کٹوتی کئی گئ جس کے حوالے سے بینک انتظامیہ بالکل لاعلم ہے ، متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس سے پیسے تو نہیں کٹے تاہم وہ پورے دن بینک کی اپیلی کیشن کو استعمال نہیں کرسکے ، نا پیسے جمع کراسکے اور نا ہی اپنے پیسے نکلوا سکے۔

کامیڈین شفاعت علی نے بھی اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ، اپنے پیغام میں شفاعت علی کا کہنا تھا کہ  ایچ بی ایل کی اسمارٹ اپیلی کیشن فلائٹ کی بکنگ کےلئے ایک عمدہ ایپ ہے  تاہم آج یہ کام ہی نہیں کررہی ہے  ، میں چاہوں گا  اس میں آنے والی خرابی  جلد از جلد درست ہوجائے ۔

متعلقہ تحاریر