سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے اثرات،معیشت سنبھلنے لگی
انٹربینک میں 3 روپے49پیسے کمی سے ڈالر 184 روپے69 پیسے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ 44ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی، فی تولہ سونا 2ہزار روپے سستا ہوگیا

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے معیشت پر مثبت اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے۔گزشتہ روز بے قابو ہونےوالا ڈالر قابو میں آنے لگا۔گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ بھی سنبھل گئی جبکہ سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت میں بھی بڑی کمی آگئی۔نا شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹویوٹا نے رواں سال 7 ہزار332 گاڑیاں بیچ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
مارچ 2022 میں سیمنٹ کی فروخت میں 6.25 فیصد کمی کا سامنا
سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے49پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔انٹربینک ڈالر 184 روپے69 پیسے پر بند ہوا۔ جمعرات کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 188.18 پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 188روپے 50پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا ۔657پوائنٹس کے اضافے سےہنڈرڈ انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔مارکیٹ میں 44ہزار444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ادھر سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ۔ صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2ہزار روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 32ہزار روپے تولہ ہوگیا۔10گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13ہزار 426 پر آگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر ایک لاکھ 34ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔









