”کِیا“ لکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتیں 2 سے 3 لاکھ روپے بڑھادیں
کیا پکانٹو کی قیمت میں 2 لاکھ، کیا اسپورٹیج کی قیمت میں 3 لاکھ اور کیا اسٹونک کی قیمت میں پونے 3 لاکھ روپے اضافہ،نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ روز کردیا گیا
کیا لکی موٹرز نے اپنی تمام نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا۔
پاکستان میں پرانی گاڑیوں کی خرید وفروخت کا پلیٹ فارم مہیا کرنے والی ویب سائٹ پاک وہیلز نے کیا لکی موٹرز کی نظرثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیے
مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ، گاڑیوں کی فروخت میں 53 فیصد اضافہ
مالی سال 22 میں جولائی تا فروری لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.8 فیصد اضافہ
نظرثانی شدہ ریٹ لسٹ کے مطابق کیا لکی موٹرز کی فیملی کار کیا پکانٹو کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد پکانٹو مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت 24 لاکھ سے بڑھ کر 26 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ پکانٹو آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی قیمت 25 لاکھ سے بڑھ کر 27 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
Surprise! Kia’s car prices have been increased for the third time in just four months.
Complete details are here: https://t.co/4hdQlzeZi3 #pwblog #Kia pic.twitter.com/uaD4ocabGx— PakWheels.com (@PakWheels) April 18, 2022
کیا موٹرز کی ایس یو وی کیا اسپورٹیج کےتینوں ویرینٹس کی قیمتوں میں بھی 3 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپورٹیج الفا کی نئی قیمت 53 لاکھ ، اسپورٹیس فور وہیل ڈرائیو کی قیمت 58لاکھ جبکہ اسپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 3 لاکھ روپے اضافے کے بعد 63 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
کیا موٹر ز کی لائٹ ایس یو وی ااسٹانک کی دونوں اقسام کی قیمتوں میں پونے 3 لاکھ روپے اضافہ کیاگیا ہے۔ جس کے بعد اسٹانک ای ایکس کی قیمت 44لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمت 47 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ روز کردیا گیا ہے۔