قومی بچت اسکیموں پر منافع میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک اضافہ
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر12.57 فیصد،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر 14.16 فیصد کردی گئی
حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کردیا ۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر12.57 فیصد،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد اوربہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر 14.16 فیصد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
300 ارب روپے کی عدم ادائیگی، چینی آئی پی پیز نے بجلی گھر بند کرنے کی دھمکی دے دی
گندم بحران کا خدشہ، حکومت کا 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اس حوالے سے باضابطہ طور پراعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی بچت اسکیموں کیلئے منافع کی نئی شرح کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر13.40 فیصد ، 6ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.90 فیصد ، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.75 فیصد کردی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس کیلئے منافع کی شرح بڑھا کر12 فیصد، سیونگ اکاؤنٹس کیلئے 10.75 فیصد ،اسپیشل سیونگ اکاونٹس کیلئے 12.57 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹس کیلئے 14.16 فیصد کردی گئی ہے۔
فائلر پر انعامی اسکیموں کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس15 فیصد اور نان فائلرز پر30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ۔ اس کے علاوہ ڈھائی فیصد زکوۃ لاگو ہوگی۔