اپریل میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول، نیا ریکارڈ قائم

ماہانہ بنیاد پر وصول ہونے والی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، 2021 کے مقابلے میں 7.6 فیصد زائد رقوم موصول۔

ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے اپریل میں 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی مہربانیاں جاری، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ میں بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔

جولائی سے اپریل کے دوران یورپی یونین سے ترسیلات زر 27 فیصد اضافے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

امریکہ سے ترسیلات زر 20 فیصد اضافے سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

برطانیہ سے آنے والی ترسیلات زر 10 فیصد اضافے سے 3 ارب 67 کروڑ ڈالر اور سعودی عرب سے وصول کردہ ترسیلات 2 فیصد اضافہ سے 6 ارب 51 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

ماہانہ بنیاد پرترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، اپریل میں ترسیلات زر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں۔

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ترسیلات زر 11.2 فیصد بڑھیں، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترسیلات زر 26 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں۔

سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر