حفیظ شیخ خفیہ مہم مکمل کرکے امریکا سے پاکستان پہنچ گئے

سابق وزیر خزانہ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے، خاتون صحافی کے مطابق سادہ لباس اہلکار انہیں غیرمعمولی پروٹوکول میں لے کر روانہ ہوئے۔

سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ خفیہ مہم مکمل کر کے امریکا سے براستہ دبئی پاکستان واپس پہنچ گئے، صحافی یسریٰ عسکری نے مختصر سی خبر میں احوال بیان کر دیا۔

یسریٰ عسکری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حفیظ شیخ امریکا سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

انہیں غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا تھا، خاتون صحافی کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کو حفاظتی حصار میں لے کر روانہ ہوگئے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں حفیظ شیخ کا دورہ امریکا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا کہ کہیں نگران حکومت تو قائم نہیں ہونے جا رہی؟

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کہیں مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے منصب سے ہٹا کر حفیظ شیخ کو تو ملک کا وزیر خزانہ نہیں بنایا جا رہا؟

تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہر بار آئی ایم ایف ایک نہ ایک سوغات پاکستان پر مسلط کر دیتا ہے۔

اس حکومت میں بھی ایک آئی ایم ایف نمائندے کی کمی تھی جسے حفیظ شیخ کی صورت میں پورا کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر