اتحادی حکومت کی معاشی ناکامی، ایک ڈالر 205 روپے کا ہوگیا

اپریل میں بننے والی نئی حکومت آنے کے بعد سے آج تک ڈالر کی قیمت میں 21 روپے کا اضافہ ہوا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے  ۔پاکستان کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ  ہوگیا۔ آج انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 205 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر گزشتہ روز 203.90 روپے پر بند ہوا جبکہ آج  1.70 روپے اضافے کے بعد 205.50 روپے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اپریل میں نئی حکومت آنے کے بعد سے آج تک ڈالر کی قیمت میں 21 روپے کا اضافہ ہوا اور اگر موجودہ رجحانات جاری رہے تو ممکنہ طور پر اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کے امدادی کے پیکج کا اب تک بحال نہ ہونا اور گرتے ہوئے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھاری ٹیکسز کے باوجود آئی ایم ایف پاکستانی بجٹ سے غیرمطمئن، ماہرین

کرنسی ڈیلرز  کے مطابق نئی اتحادی کو اقتدار میں آئے دو ماہ گزر چکے ہیں  تاہم وہ اب تک  کئی سے بھی  آمد کو محفوظ بنانے میں ناکام رہے ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی، سمندر پار پاکستانیو ں نے 2.3 ارب ڈالر بھجوائے

خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے  سے  نہ صرف درآمدی اشیا  قیمتوں میں اضافی ہوا بلکہ  ملک میں مہنگائی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج ایک تقریب میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے  کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر