رواں مالی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 28.26فیصد اضافہ

مالی سال 22-2021 کے گیارہ ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمداتی 17.6ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 28.6فیصداضافے کے بعد 17.6ارب ڈالر تک جاپہنچی۔

رواں مالی سال (2021-22) کے  گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چاول کی 30 لاکھ ٹن اضافی پیداوار کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

مفتاح اسماعیل اور شوکت ترین سامنے کچھ ، پردے کے پیچھے کچھ

ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020تا مئی 2021 میں پاکستان کی برآمدات 13.7 ارب ڈالر رہی تھیں جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں28.26فیصد اضافے کے بعد  17.6ارب  ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

تجارتی نمو کا باعث بننے والی ٹیکسٹائل مصنوعات میں سوتی کپڑا بھی شامل ہے جس کی برآمدات  رواں مالی سال 30.24 فیصد اضافےکے بعد17.16ارب ڈالر سے بڑھ کر 22.36ارب ڈالر  ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر اجناس جن کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں کپاس بھی  شامل ہے جس کی برآمدات میں 24.18 فیصد اضافے کے بعد 89کروڑ60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کرایک ارب 11کروڑ ڈالر  تک جاپہنچی ہے جبکہ خام کپاس کی برآمدات  1009 فیصد بڑھ کر 0.593 ملین سے 6.577 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

متعلقہ تحاریر