روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر سمندرپار پاکستانیوں کا اعتماد عروج پر

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں 5کروڑ70لاکھ ڈالر جمع کراکے نیا ریکارڈ قائم کردیا، روشن ڈیجٹل اکاونٹ ہولڈرز کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اسٹیٹ بینک

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر سمندرپار پاکستانیوں کا اعتماد عروج پر پہنچ گیا۔ بیرون ملک  مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 4لاکھ تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مزید 6 بینک شامل، تعداد 14 ہوگئی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوائی گئی؟ اسٹیٹ بینک نے تردید کردی

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی بینکوں میں یومیہ بنیاد پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ رقم جمع کرائی۔منگل کو  روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں ریکارڈ 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر  جمع کرائے گئے جواب تک ایک دن میں جمع کرائی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی مجموعی رقم  ساڑھے 4 ارب ڈالرز تک  پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے  ڈیجیٹل اکاؤنٹ  کے حوالےسے کیے گئے تازہ سروے کے نتائج جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، سروے میں 116ممالک میں مقیم 10 ہزار ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے رابطہ کیا گیا،جن میں سے 9ہزار777 اکاونٹ ہولڈرز نے سروے میں حصہ لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 70 فیصد افراد نے فیملی سپورٹ کے لئے اکاونٹ کھولا، 11 فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز  نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جبکہ 22 فیصد افراد نے سرمایہ کاری کے لیے رئیل اسٹیٹ کے شعبے  کاانتخاب کیا۔

سروے کے مطابق کھاتے داروں میں 36 فیصد کا تعلق سعودیہ عرب سے ہے،23 فیصدکا یواے ای جبکہ 10 فیصدکا  برطانیہ اوریورپی یونین سے ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکاونٹ کھولنے والے 23 فیصد افراد بیرون ممالک کے مستقل رہائشی ہیں جبکہ 5 فیصد افراد عارضی طور پر بیرون ملک  مقیم ہیں۔

متعلقہ تحاریر