اسٹیٹ بینک کا زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کی افواہوں کا نوٹس

اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں،نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا  قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس  لےلیا۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اعداد و شمارپیش کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر سمندرپار پاکستانیوں کا اعتماد عروج پر

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ

اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا  قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس  لےلیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ  اس وقت اس کے پاس 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر