کراچی کی معروف ٹیکسٹائل ملز نے 4 ہزار ملازمین برطرف کردیے

بین الاقوامی برانڈز ایچ اینڈ ایم اور زارا کیلیے جینز تیار کرنے والی کمپنی ڈینم کلاتھنگ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع اپنا پلانٹ 4 بند کردیا،ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیدیا

بین الاقوامی برانڈز کیلیے جینز  تیار کرنے والی معروف کمپنی نے کراچی میں اپنے 4 ہزار ملازمین  کو بیک جنبش قلم ملازمت سے فارغ کردیا۔

بیروزگار ہونے والے ملازمین نے احتجاجاًکمپنی کے مرکزی دروازے کے سامنےدھرنا دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کا سونامی عوام سے ٹکرا گیا

کارپوریٹ سیکٹر پر زیادہ ٹیکس لگانے سے صنعتوں کی گروتھ رک جائے گی، اسد علی شاہ

کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی فواد حسن نے انکشاف کیا ہے کہ  کراچی میں  بین الاقوامی برانڈز  ایچ اینڈ ایم اور زارا کیلیے  کپڑے تیار کرنے والی ڈینم کلاتھنگ کمپنی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع اپنے یونٹ 4 سے تمام 4ہزار ملازمین کو نکال دیا۔

انہوں نے بتایا کہ  اس من مانے فیصلے کے خلاف کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دیدیا۔ یاد رہے کہ  ایچ اینڈ ایم اور زارا سوئیڈن اور اسپین سے تعلق رکھنے والی مشہور بین الاقوامی کمپنیاں ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران، روپے کی قدر میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث برآمد کنندگان کیلیے  بین الاقوامی آرڈرز کی بروقت تکمیل امتحان بنی ہوئی ہے۔ ممکنہ طور پر مذکورہ کمپنی سے بڑی تعداد میں ڈاؤن سائزنگ کی ایک وجہ یہ بھی پوسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر