فرانس نے پاکستان کے ذمے 107 ملین ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کردیا

پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے، جی -20 قرض کے سروس چارجز کی معطلی کے اقدام نے وہ مالی گنجائش پیدا کی ہے۔

پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر، فرانس نے 107 ملین ڈالر کا قرضہ موخر کردیا، ڈالر کو ترستی معیشت کی جان میں جان آئی ہے۔

حکومت پاکستان کے جی-20 قرض کے سروس چارجز کی معطلی کے اقدام کے تحت جمہوریہ فرانس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے جمہوریہ فرانس کے ساتھ G-20 ڈیبٹ سروس سسپینشن انیشی ایٹیو (ڈی ایس ایس آئی ) فریم ورک کے تحت 107 ملین امریکی ڈالر کے قرضوں کی معطلی کے لیے ایک ڈیبٹ سروس معطلی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی معروف ٹیکسٹائل ملز نے 4 ہزار ملازمین برطرف کردیے

کارپوریٹ سیکٹر پر زیادہ ٹیکس لگانے سے صنعتوں کی گروتھ رک جائے گی، اسد علی شاہ

یہ رقم، جو ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ادا کی جانی تھی اب یہ رقم چھ سال کی مدت میں (ایک سال کی رعایتی مدت سمیت) نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

معاہدے پر وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین اور پاکستان میں جمہوریہ فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے آج اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔

حکومت پاکستان فرانسیسی جمہوریہ فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرز کی معطلی کے معاہدوں پر پہلے ہی ستخط کر چکا ہے۔

پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے، جی -20 قرض کے سروس چارجز کی معطلی کے اقدام نے وہ مالی گنجائش پیدا کی ہے۔  جو پاکستان کی صحت اور اقتصادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طورپر بہت ضروری تھی۔

قرض کی کل رقم 3,688 ملین جو ڈی ایس ایس آئی فریم ورک کے تحت معطل اور ری شیڈول کی گئی ہے وہ مئی 2020 سے دسمبر 2021 تک کی مدت کے دوران ادا کی جانی تھی ۔

پاکستان G-20 ڈی ایس ایس آئی فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ پہلے ہی 93 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے جن کی رقم تقریباً 3,150 ملین امریکی ڈالر کی ری شیڈولنگ ہے۔

مذکورہ بالا معاہدوں پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,257 ملین امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

جی-20 ڈی ایس ایس آئی کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر