پنیشرز کے لیے اچھی خبر، وفاقی حکومت کا پنشنز میں اضافے کا نوٹی فیکیشن
وفاقی حکومت کے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں اعلان کے مطابق پنشنز میں اضافے سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق پینشنز کی مد میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی سے 1595 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول
اسٹیٹ بینک نے میرا گھر اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی روک دی
نوٹی فیکیشن کی مطابق یکم اپریل 2022 کو پنشن میں 10 فیصد اضافے کیا گیا تھا، جبکہ یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا ہو گا۔
وفاقی حکومت کے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا۔
جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق ہوگا۔
نوٹی فیکیشن مزید کہا گیا ہے کہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بھی ہوگا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے 2016 سے 2021 تک کے ایڈہاک ختم ہو جائیں گے.