پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 66پیسے کا اضافہ کردیا،ایل پی جی کی نئی قیمت 220روپے 42 پیسے فی کلو مقرر،گھریلو سلنڈر 19.62اضافے سے 2600 روپے کا ہوگیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی کا 13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

کراچی سے 1595 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول

اوگرا کے مطابق  اضافے کے بعد ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا  11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر  19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد11.6کلوکے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97  پیسے ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ جون میں فی کلو ایل پی جی 218روپے اور  گھریلو سلنڈر  2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

متعلقہ تحاریر