کراچی کی عوام کے لیے دہرا عذاب، نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر ماہانہ فیول پرائس کی مد میں 9.66 روپے فی یونٹ ریٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔
گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے بے حال اہلیان کراچی کے لیے ایک اور بری خبر، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
تمام تر شرائط پوری کرنے کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز ندارد
ملک میں مہنگائی کا 13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں
کے الیکٹرک حکام کا موقف ہے کہ کے الیکڑک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں، اس پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں ۔ ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
کے الیکڑک کی جانب سے بجلی 11 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا حکام کو بتایا گیا کہ مارچ کی نسبت ایل این جی 50 فیصد فرنس آئل 48 فیصد مہنگا ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے۔
اس پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کر دیں۔
چئرمین نیپرا نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 52 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ کورنگی پلانٹ میں ڈٰیزل کی قلت سے 47 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ۔
چیئرمین نے کہا کہ سستا فیول اس لیے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ ہم نے اس ایندھن کو پیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا۔
ممبر نپیرا رفیق شیخ نے کہا کہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے پارہا؟
ممبر نیپرا رفیق شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سستی بجلی نہ لینے کی منظق ہمیں سمجھ نہیں آئی۔
کے الیکٹرک حکام نے سماعت کے دوران بتایا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث کے الیکٹرک کو کم بجلی دی جارہی ہے۔
نیپرا نے سماعت کے آخر میں ماہانہ فیول پرائس کی مد میں 9.66 روپے فی یونٹ ریٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔
گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی اذیت سے دوچار عوام کے لیے کے الیکٹرک بجلی کے بل مزید مہنگے کرکے بھیجے گا۔