کیا مفتاح اسماعیل 17 جولائی سے قبل ترپ کا پتا کھیلنے جارہے ہیں؟

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے عالمی مندی میں پیٹرولیم مصنوعات خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت ان اشیاء کی قیمتوں میں مناسب وقت پر کمی کرے گی۔

کیا حکومت پیٹرول اور ڈیزل سمیت گھی، خوردنی تیل کی قیمتیں 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے موقع پر کم کرے گی، کیا وزیر خزانہ نے ترپ کے پتے ، چھپا کر رکھ لیے ہیں؟

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہو چکی ہیں اور عالمی منڈی میں بھی اور خوردنی تیل کے دام بھی نیچے آگئے ہیں، حکومت ان کے ریٹ میں کمی کا اعلان مناسب وقت پر کرے گی، اس اعلان پر تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے کان کھڑے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

موجودہ حکمرانوں کے مشکل فیصلے اپنے لیے یا عوام کے لیے، ذرا وضاحت کردیں

تجزیہ کاروں کے مطابق وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی  پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات سے ایک دو دن پہلے ریلیف کے اعلانات کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ اور ان کے اتحادیوں کے خلاف الیکشن میں صف آرا، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو مفتاح اسماعیل کی نیت پر شک ہے۔ ان کا موقف ہے کہ اگر ریلیف کے یہ اعلانات الیکشن کے موقع پر ہوئے تو یہ الیکشن اسٹنٹ ہوگا اور اسے سے مسلم لیگ اور اتحادیوں کو انتخابات میں فایدہ ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا اور موقف اختیار کیا کہ جو کرپشن کا بازار پی ٹی آئی نے گرم کیا اور جو بارودی سرنگیں بنائی اس سے معیشت کو بچا لیا ہے۔ کافی چیزوں میں استحکام اور کنٹرول آ گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر 130 ڈالر سے 100 ڈالر فی بیرل پر پٹرول کی قیمت آ گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت کے حوالے سے جو حکومت کی آراء ہو گی اس سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران حکومت بہت زیادہ تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئی، آئی ایم ایف سے جلد مذاکرات کو جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  یہ بھی جھوٹ ہے کہ کامیاب جوان پروگرام یا قرض دینے کے پروگرام بند ہو گئے ہیں۔ قرض پروگرامز کو ری شیڈول کر رہے ہیں ۔ قرض پروگرام کی مد میں ڈھائی ڈھائی کروڑ کے قرض دیے جا رہے تھے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے امیروں سے قربانی مانگی ہے اور غریبو ں کو ریلیف دیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر پر آگئی ، امید ہے پٹرول کی قیمت مناسب وقت پر کم کر یں گے۔ چینی، گھی آٹا کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ مشکل مسائل میں ہم نے بیلنس بجٹ پاس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا آئِی ایم ایف سے جلد معامعلات بہتر ہو جائیں گے۔ اگر روس سے تیل لینا تھا تو عمران خان وہاں کہہ دیتے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا ملک میں کوئی لنگر خانے بند نہیں ہوئے، لنگر خانے بند ہونے کی بات جھوٹ ہے ۔ ای سی سی میں گندم میں ٹیٹنڈر کیا ہے آٹے کی قمیت مزید کم ہوگی ۔ پی ٹی آئی کا پنجاب حکومت کا غریب کو ریلیف دینا کورٹ کچہری میں لے جانا سمجھ سے باہر ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب حکومت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تھی نا کہ تنقید کرتی۔

انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکس ایکسائز بڑھایا ہے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سگریٹ کی بڑی کمپنیوں کی سرپرستی کر رہے تھے، سگریٹ کی بڑی کمپنیوں نے عدالت سے اسٹے لے رکھا تھا جو واپس لے لیا یے، اب سگریٹ کی بڑی کمپنیوں پر گھیرا تنگ ہو گا۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی اور تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں سستی ہوئی ہیں امید ہے گھی 100 ڈیڑھ سو روپے سستا ہو جائے گا۔ 40 روپے آٹا اور 70 روپے کلو چینی دستیاب ہو گی۔ پارلیمنٹ کی راہ داریوں میں یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ وزیر خزانہ نے پٹرول ، ڈیزل، گھی اور خوردنی تیل سستا کرنے کا اعلان چھپاکر رکھ لیا ہے۔ 17 جولائی کے الیکشن کے قریب اس طرح کا اعلان وزیر خزانہ کا ٹرپ کارڈ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر