وفاقی حکومت کا پیٹرول اور بجلی کے بعد عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ

ای سی سی کا کہنا ہے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کے قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے تاہم ایکسپورٹ انڈسٹری کو سبسڈی پر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

وفاقی حکومت کا غریبوں کو مزید چکی میں پیسنے کا پروگرام، اب گھریلو اور کمرشل گیس بھی مہنگی ہوگی، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گیس کے نرخ بڑھانے کی اصولی منظوری دی دے۔

مہنگائی اور اور بجلی کے بلبلاتے عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گیس کا ریٹ مہنگا کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ملک بھر کی ایکسپورٹ انڈسٹری اور دیگر صنعتوں کے  لیے رعایتی گیس فراہم کی جاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

بندرگاہوں پر پھنسے 85 لگژری درآمدی اشیا کے 900 کنٹینرز ریلیز کرنیکا فیصلہ

سینئر وکیل فیصل نقوی نے اسحاق ڈار کی کارکردگی کا کچا چٹھا کھول دیا

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک کی توسیع سمری بھی منظور کرلی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مالی سال 2015-16 سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ گیس کی قیمتوں میں میں مارچ 2022 تک 574 ارب روپے کا ٹیرف ڈیفرنشل ہے۔ گیس کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ ڈیٹ جون 2018 میں 299 ارب روپے تھا، گیس کے شعبے میں 31 مارچ 2022 تک سرکلر ڈیٹ 1232 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محصولات نقصانات، سرکلر قرضے، سپلائی چین کے تسلسل اور نئی دریافت میں سرمایہ کاری کیلئے قیمتوں پر نظرثانی ضروری ہے۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج 2020ء کے تحت کے پی کیلئے سستا آٹا اقدام  کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک کی توسیع سمری بھی منظور کر لی گئی۔

یکم جولائی سے 31 اگست تک کے پی میں 1200 اضافی سیل پوائنٹس پر سستا آٹا فراہم کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کو مارک اپ ادائیگی کے لئے 96.87 ملین روپے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی ہے جبکہ یکم جولائی کا 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا بین الاقوامی ٹینڈر منسوخ کیا ہے۔

اجلاس میں ٹی سی پی کو تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے نئے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے لئے گندم کی اصل ضرورت کا پتہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 660 میگاواٹ کے سپر کول پاور پراجیکٹ ، جامشورو کے دو یونٹس کی تعمیر کے لئے دس ارب کی گارنٹی کی منظوری دیدی ہے۔

جائیکا کے لئے جی ایس ٹی کی ادائیگی سے استثنیٰ کی سمری منظور کرلی ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے ملک بھر میں گھریلو گیس کا ریٹ بڑھنا ضروری اور اس سلسلے میں ٹارگٹ سبسڈی ہی دی جانی چاہئے۔

متعلقہ تحاریر