ڈالر کی قیمت کو 15 دنوں کے لیے کیپ نہیں کرسکتے، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے مارکیٹ میں روپیہ کی گرتی ہوئی قدر کو آہستہ آہستہ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشل پروٹوکول کا پابند ہے، ڈالر کی قیمت کو 15 دنوں کے لیے کیپ نہیں کرسکتے، ائند چند دنوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہونے سے روپیہ مستحکم ہوجائے گا۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تاجر برداری کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، اور ان کی تجاویز سے فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سری لنکا کے بعد پاکستانی معیشت کو بدترین قرار دے دیا
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسٹیٹ بینک
ان کا کہنا تھاکہ تاجر برادری نے کچھ مطالبات ایسے کیے ہیں جو پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کو 15 دن کے لیے ایک مخصوص ریٹ پر کیپ نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل پروٹوکول کا پابند ہے۔ جس میں ڈالر کا ایکس ریٹ مخصوص نہیں کیا جاسکتا ہے۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر ائندہ ہفتے تک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 2 ارب لٹر ڈیزل موجود ہے جو کہ 66 دن کی ضروریات کے لیے کافی ہے، اس لیے آئندہ ماہ ڈیزل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جب ڈیزل امپورٹ ہی نہیں ہوگا تو ڈالر کی ضرورت کم پڑے گی جو ڈالر کی ڈیمانڈ کم کرے گی۔ ڈالر کی ڈیمانڈ پر جیسے ہی پریشر کم ہوگا روپیہ مستحکم ہونا شروع ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ مارکیٹ میں روپیہ کی گرتی ہوئی قدر کو آہستہ آہستہ کنٹرول کیا جا رہا ہے، جب سے حکومت نے اعلان کیا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی تو مارکیٹ استحکام آیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے سے آئندہ ماہ سے مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔