ساڑھے 4 ماہ میں زر مبادلہ کے ذخائر نصف سے بھی کم رہ گئے
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9.32ارب ڈالر سے کم ہوکر صرف 7ارب ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکس کے ذخائر5.912ارب ڈالر سے کم ہوکر340 ملین ڈالر رہ گئے
ملک میں ساڑھے 4 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر نصف سے بھی کم رہ گئے۔
ملک میں ساڑھے4 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر نصف سے بھی کم رہ گئے اور15.241 ارب ڈالر سے کم ہوکر 7.4ارب ڈالر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر کی قیمت کو 15 دنوں کے لیے کیپ نہیں کرسکتے، مفتاح اسماعیل
ڈالر 3 ماہ کی بلند ترین جبکہ اسٹاک مارکیٹ 21 ماہ کی کم ترین سطح پر
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شما کے مطابق ساڑھے ماہ کے عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخایر میں 2.32ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور یہ ذخائر 9.32ارب ڈالر سے کم ہوکر صرف 7ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے،کمرشل بینکس کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.912ارب ڈالر سے کم ہوکی 340ملین ڈالر رہ گئے ہیں ۔